Home Immigration Portugal country immigration details information in urdu 🇵🇹 🇵🇹 🇵🇹 🇵🇹 🇵🇹 🇵🇹 🇵🇹 🇵🇹 🇵🇹پرتگال۔

Portugal country immigration details information in urdu 🇵🇹 🇵🇹 🇵🇹 🇵🇹 🇵🇹 🇵🇹 🇵🇹 🇵🇹 🇵🇹پرتگال۔

0
Portugal country  immigration details information in urdu 🇵🇹 🇵🇹 🇵🇹 🇵🇹 🇵🇹 🇵🇹 🇵🇹 🇵🇹 🇵🇹پرتگال۔

Portugal 🇵🇹 🇵🇹 🇵🇹 🇵🇹 🇵🇹 🇵🇹 🇵🇹 🇵🇹 🇵🇹پرتگال۔

دنیا کا پانچواں طاقتور پاسپورٹ رکھنے والا ملک جس کے شہری ایک سو اکیانوے ممالک کو بغیر ویزہ سفر کرسکتے ہیں۔اس میں آن آرائیول ممالک بھی شامل ہیں۔
یہ ملک رقبہ کے لحاظ سے ایک سو نو نمبر پر ہے۔ ایک کروڑ دس لاکھ آبادی کے لحاظ سے چھیاسی واں بڑاملک ہے۔
پرتگال موسم کے لحاظ سے بہت اچھا ہے جہاں سال کے دوسو دن تک سورج چمکتا ہے اور اوسطاً بیس ڈگری ٹمپریچر ہوتا ہے۔
پرتگال بہت ہی پرامن ماحول رکھتاہے جرائم کی شرح کم ہے۔یہ دنیا کاتیسرا پرامن علاقہ ہے۔
پرتگال اپنی کلرفل خوبصورتی کیلیے بھی مشہور ہے۔
مغربی یورپ میں یہ ملک باقی ممالک سے رہائش و دیگر اخراجات کی مد میں سستا ہے۔
پرتگال کے ساحل اپنی مثال آپ ہیں۔اور ساحل سمندر کے قریب ہی سستے ہوٹل مل جاتے ہیں۔
پرتگال دنیا کا ایک منفرد ذائقے والا کافی پیدا کرتا ہے۔
فٹ بال کے مشہور کھلاڑی رونالڈو کا تعلق پرتگال سے ہے۔
پرتگیز یہاں کی زبان ہے لیکن انگلش بھی بولتے ہیں۔
پرتگال میں رہنے کیلیے سستے لگژری ہاسٹلز بہت زیادہ ہیں۔
پرتگال کا مطلب ہے پرسکون بندرگاہ۔اس کا دارلحکومت لذبن ہے۔جو یورپ کا دوسرا قدیم ترین شہر ہے۔اس ملک کی سرحدیں سپین اور بحراوقیانوس سے ملی ہے۔دنیا کی چھٹی بڑی زبان پرتگیزی ہے۔یہ زبان سب سے زیادہ برازیل میں بولی جاتی ہے۔ماضی میں پرتگال ایک طاقت تھا جس نے کئی ممالک کو زیر قبضہ رکھا۔
عیسائیت اس ملک کا مذہب ہے۔جواکیاسی فیصد ہے دو فیصد مسلمان بھی ہیں۔
واسکوڈے گاما بھی پرتگیزی تھا۔
برصغیر میں ٹماٹر۔مرچ۔ آلو۔ کے بیچ پہلے پرتگیزی نے اگاۓ۔
دنیا میں سب سے زیادہ سمندری خوراک پرتگالی کھاتے ہیں۔
فٹ بال کے علاوہ پرتگال میں باسکٹ بال۔ رکبی۔ہاکی کھیلی جاتی ہے۔
یہاں فی کس آمدنی پاکستانی روپوں میں ایکتالیس لاکھ سالانہ ہے۔بیروزگاری کی شرح نو فیصد ہے۔یہاں مردوں کی تعداد زیادہ ہے۔یہاں کی کرنسی یورو ہے۔
پرتگال ٹرانسپورٹ کے نظام ہوائی جہاز۔ٹرین سروس ۔سڑک اور ہائی وے میں بہت آگے ہے۔دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹیاں۔کتب دکان۔لائبریری۔ پرتگال میں ہے۔چھیانوے فیصد لوگ تعلیم یافتہ ہیں۔
وقت کے لحاظ سے پاکستان سے پانچ گھنٹے پیچھے ہے۔پرتگال کی ایمبیسی اسلام آباد میں ہے-
پرتگال شینجن ممالک میں آتا ہے۔مطلب اس کا ویزہ باقی یورپ کیلیے بھی ہے۔
پرتگال پاکستانی پاسپورٹ پروزٹ ۔ٹورسٹ۔ بزنس ۔فیملی ۔ ورک پرمٹ دیتا ہے۔ اور یہاں آسائلم سیکر کے ڈاکومنٹس جلدی بن جاتے ہیں۔
پرتگال کے ویزے کیلیے پہلے اس کے آفیشل ویب سائیٹ پر جاکر اپوائنمنٹ لینا ضروری ہے۔

ویزہ اپلیکشن فارم اسی ویب سائیٹ سے ڈاونلوڈ کرکے فل کیاجاتا ہے۔
ٹریول پلان لیٹر۔ کورنگ لیٹر یا ویزہ ریکوسٹ لیٹر۔ ٹریول ہسٹری لیٹر۔پاسپورٹ کے تمام استعمال شدہ صفحات کی اے فور سائز نقل۔تمام پرانے پاسپورٹ۔اور گم ہونے کی صورت میں ایف آئی کی نقل۔
تمام۔ای ویزہ نقل۔برتھ سرٹیفکیٹ۔
ایف آر سی۔آئی ڈی کارڈ۔چھ ماہ کا بینک سٹیمنٹ بمعہ اکاؤنٹس مینٹیننس لیٹر۔بارہ لاکھ تک رقم ہونی چاہیے۔اوردرخواست گزار کی ماہانہ آمدن اسی اکاؤنٹ میں آنی چاہیے۔
ہوٹل بکنگ۔فلائیٹ ریزرویشن۔ہیلتھ انشورنس۔کوڈسرٹیفیکیٹ۔ایف بی آر ویلتھ سرٹیفکیٹ۔ٹیکس ریٹرن ۔
این ٹی این نمبر۔چیمبر آف کامرس لیٹر۔وزٹنگ کارڈ۔
چار ہفتے میں ویزہ کا فیصلہ آجاتا ہے۔
کمزور ٹریول ہسٹری والے اپلائی نہ کرے۔
یاد رہے پرتگال کے اندر باقی ویزے آسان ہیں۔اگر ایک بار پہنچ جاۓ۔
پرتگال دہری شہریت دیتا ہے۔اور دس سال قانونی طریقے سے گزارنے کے بعد شہریت دے دیتا ہے اور شادی ۔ڈی فارم۔ آسائیلم کا الگ طریقہ کار ہے۔
یادرہے سارے ڈاکومنٹس کی ویزہ فائل وی ایف ایس گلوبل میں جمع کرنےہیں
ٹیکسی لائسنس آسان ہے۔پاکستانی ڈرائیونگ تین سال پرانا لائسنس بھی یہاں کورس کے بعد تبدیل ہوجاتاہے اور تین سال بعد ٹیکسی کرسکتے ہیں۔ڈیلیوری کی نوکری آسانی سے مل جاتی ہے۔
یادرہے شادی۔سول پارٹنرشپ کیلیے بعد جیسے ہی ریزیڈنس کارڈ مل جاۓ باقی فیملی ممبرز کیلیے اپلائی کرسکتے ہیں جس والدین اور اکیس سال سے کم عمر کے تمام فیملی ممبر شامل ہیں۔
پرتگال کی خوبصورتی یہی ہے کہ یہ ڈاکومنٹس دے دیتا ہے۔بس ہر مہینے ٹیکس پے ہونا چاہیے۔ایک سال ٹیکس ہر مہینے ادا ہونا چاہیے۔
حکومت کم ازکم سیلری کا تعین کرتی ہے جوآج کی تاریخ میں سات سو پچاس یورو ہے۔ اگر ٹیکس دیا ہو تو پانچ سال بعد پاسپورٹ کیلیے اہل ہوجاتے ہیں۔ایک گولڈن ویزہ ہوتا ہے جس میں آپ پراپرٹی خریدتے ہیں۔پراپرٹی پانچ لاکھ یورو کی ہونی چاہیے۔
پرتگال میں ایلگل بندہ بھی شادی کرسکتا ہے اور اس کے چیکنگ کیلیے نوّے دن ہوتے ہیں۔تین چار ڈاکومنٹس دونوں کے نام ہو ریزیڈنس کارڈ دیا جاتا ہے۔اگر لڑکی یا لڑکا کےپاس پرتگال کا پاسپورٹ ہو تو دوسرے پارٹنر کو دوسال بعد نو مہینے بعد پاسپورٹ ملتاہے۔یادرہےپرتگال میں داخل ہونے پر ڈاکومنٹس فنانس نمبر اور پرتگال کا ڈومیسائل بناۓ۔
اپنے انٹری کو کنفرم کرے۔اور ٹیکس نمبر حاصل کرے۔اسکے بعد نوکری ڈھونڈے کام شروع کرے۔بیروزگار ہونے کی صورت حکومت خرچہ دیتی ہے۔
Student visa
پرتگال میں سٹوڈنٹ کیلیے تین انٹیک ہوتی ہے۔ سپتمبر۔جنوری فروری۔اپریل۔اسکی فیس پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کی بارہ سو سے لیکر چارہزار یورو تک ہے۔

اس ویزہ کیلیے یونیورسٹی لیٹر۔ایک تصویر۔پاسپورٹ۔پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ۔ ویزہ انٹرویو بیسڈ ہوتا ہے۔

source

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here